اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ اور ظہیر سے متعلق متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد معافی مانگ لی۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا اور ظہیر کیلئے اپنے دیئے گئے بیان پر تنقید کے بعد دعا زہرہ کے والدین اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔ اداکارہ نے دو روز قبل انسٹا گرام کی سٹوری پر لکھا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔اس بیان کے بعد انہیں اس بیان پر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دیئے گئے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں تھی۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments