معروف اداکارہ حرا مانی کورونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں اور اپنے بچوں سمیت اہل خانہ کا خیال رکھیں، کورونا سے تحفظ کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔واضح رہے اسی ماہ ہی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں جب کہ پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئی ہیں۔۔

Facebook Comments