سندھ ہائی کورٹ نے جناح ایونیوبلڈرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سما ٹی وی کو ضلع ملیر میں جناح ایونیوپر واقع منصوبوں کے خلاف خبروں کو نشر کرنے سے روک دیا ہے جب کہ جناح ایونیوکے سولہ منصوبوں کو غیرقانونی قرار دے کر اس سلسلے میں رپورٹ نشر کرنے والے سماچینل کی انتظامیہ کو اٹھارہ نومبر کا نوٹس جاری کردیاگیا ہے اور مذکورہ تاریخ تک کسی بھی غلط اوردرخواست گزاروں کے خلاف خبروں کو آن ائر کرنے سے منع کیاگیا ہے، سما چینل کی جانب سے چند روز قبل ضلع ملیر کی حدود میں واقع جناح ایونیو پر تعمیر شدہ اور زیرتعمیر سولہ کثیرالمنزلہ منصوبوں کی اراضی کی الاٹمنٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاگیا تھا کہ انیس سو اٹھانوے میں بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے جناح ایونیو کی چالیس ایکڑ سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے جعل سازی سے ریکارڈ میں تبدیلی کی گئی تھی، جب کہ مذکورہ رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر ملیر کی جانب سے سے ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن کو مذکورہ اراضی اور سولہ منصوبوں کی شکایت پر مبنی خط لکھنے کا ذکر بھی کیاگیا ہے اور ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن کا چارج رکھنے والے سینئر ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن شمس الدین سومرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا تھا کہ سینئر ممبرلینڈ یوٹیلائزیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملیر کے مذکورہ خط پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو انہیں ایسا خط لکھنے کا اختیار نہیں ہے اور وہ خود کارروائی کرسکتے ہیں، بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ رپورٹ نشر ہونے کے بعد جناح ایونیوز بلڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ نومبر کو سماچینل کی انتظامیہ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئیجس کے تحت عدالت عالیہ نے مقدمہ کی اگلی سماعت اٹھارہ نومبر کو ملتوی کرتے ہوئے سما چینل کی انتظامیہ سے خبر نشر کرنے سے متعلق وضاحت بھی طلب کی ہے۔۔
