سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم کے شوہر کی گمشدگی سے متعلق دائر کی گئی درخواست نمٹا دی۔ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال کی مبینہ گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ بلال شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ کچھ ایجنسی کے لوگ میری نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار چاہیں تو اس حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔عدالت نے حریم شاہ کے شوہر کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ لاپتا شہری گھر واپس آ گیا ہے درخواست کا مقصد پورا ہوگیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلال شاہ 26 اگست کو ڈیفنس تھانے کی حدود سے لاپتا ہوگیا تھا۔ بلال شاہ کی والدہ جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔
Facebook Comments