نجی بنک کو بدنام کرنے اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت میں عقیل کریم ڈھیڈی پیش نہیں ہوئے۔ تاہم ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔ جبکہ حاجی عثمان پیش ہوئے۔ ملزم سلیمان مرزا ، اسد کھرل بھی پیش نہیں ہوئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی مسز سارہ جونیجو نے سماعت کی۔ پیش نہ ہونے والے ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس کا فیصلہ عدالت آئندہ سماعت کو کریگی۔ عدالت نے سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی اورنجی بنک نے عقیل کریم ڈھیڈی ودیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مدعا علیہان نے 2016کو نجی بنک اور اس سے وابستہ اداروں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔عقیل کریم ڈھیڈی اور نجی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں عرصہ دراز سے مسلسل نجی بنک اور اس سے وابستہ اداروں کو بدنام کرنے اور اس کی ساکھ کو خراب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔نجی بنک اور اس سے وابستہ اداروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس کے نتیجے میں نجی بنک اور اس کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔ نجی بنک کے تمام ادارے اچھی شہرت اور اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ریکارڈ پر موجود شواہد کے پیش نظر ملزمان پر الزامات ثابت ہوتے ہیں ۔ لہٰذا انہیں مقدمہ چلا کر سزا دی جائے۔
اے آر وائی کے خلاف مقدمہ، سماعت ملتوی۔۔
Facebook Comments