health reporters ka ijlas sahafion ki mushkilaat par izhar e tashweesh

ہیلتھ رپورٹرز کا اجلاس، صحافیوں کی مشکلات پر اظہار تشویش

ہیلتھ رپورٹرز کا اہم اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جناح اسپتال) کی انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے باعث  مریضوں اور صحافیوں کی مشکلات میں روز بروز اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ ہیلتھ رپورٹرز نے جناح اسپتال میں انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں سے ناروا سلوک اور کراچی پریس کلب کے اسٹاف محمد عامر کے آپریشن میں اسپتال انتظامیہ اور آرتھوپیڈک سرجنز کی جانب سے غیر ضروری تاخیری حربوں کی سخت مذمت کی. اجلاس میں بتایا گیا کہ جناح اسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کے ایک گروپ کے درمیان جاری چپقلش کے باعث مریضوں اور صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پبلک ریلیشن آفیسر  بھی اپنی زمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں ۔ ہیلتھ رپورٹرز نے جناح اسپتال  انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پبلک ریلیشن آفیسر کو ہٹا کر اسپتال کے کسی سینئیر افیسر کو پی آر او مقرر کیا جائے، تینوں شفٹوں میں فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں، صحافیوں اور انتظامیہ کے درمیان روابط کو بہتر بنایا جائے ۔ ہیلتھ رپورٹرز نے تاخیری حربوں کے بعد صحافیوں سے تعاون کرنے پر ینگ ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ ہر شعبے میں وائی ڈی اے کی جانب سے فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں تاکہ صحافیوں اور ڈاکٹرز کے درمیان صحت مندانہ روابط کو یقینی بنایا جا سکے. اجلاس میں بتایا گیا کہ سول اسپتال کراچی. ٹراما سینٹر. عباسی شہید اسپتال. این آئی سی وی ڈی. این آئی سی ایچ اور سندھ گورنمنٹ کے اسپتالوں میں بھی مریضوں اور صحافیوں کو درپیش مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مستقل لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں