health insurance scheme se accreditation card ki shart khatam ki jae

ہیلتھ انشورنس اسکیم سے ایکریڈیشن کارڈ کی شرط ختم کی جائے ،دستور گروپ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس اسکیم سے پی آئی ڈی پریس ایکریڈیشن کارڈ اور صوبائی ڈی جی پی آر رجسٹریشن کی شرائط ختم کی جائیں کیونکہ ایکریڈیشن کارڈ اور صوبائی رجسٹریشن کی شرائط کی وجہ سے کراچی سمیت ملک بھر کے صحافیوں کی اکثریت وفاقی حکومت کی ہیلتھ انشورنس اسکیم سے محروم رہ جائے گی۔۔کے یو جے دستور گروپ کے صدر محمد عارف خان جنرل سیکرٹری محسن شبیر سومرو نائب صدر ملکہ افروز روہیلہ جوائنٹ سیکرٹری طارق اسلم خازن منصور خان اور ممبرز ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے صحافیوں کی ایک ارب روپے کی ہیلتھ انشورنس اسکیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم میں پی آئی ڈی پریس ایکریڈیشن کارڈ اور صوبائی ڈی جی پی آر رجسٹریشن کی شرائط سے ملک بھر کے صحافیوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔۔دستور گروپ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ملک بھر میں پی آئی ڈی پریس ایکریڈیشن کارڈ اور صوبائی ڈی جی پی آر رجسٹریشن متعلقہ بیٹ کے صرف چند رپورٹرز کی ہوتی ہے جبکہ ملک بھر کے پریس کلبوں میں ہزاروں صحافی ممبر ہیں جن کے ایکریڈیشن کارڈ نہیں بنائے جاتے اور صوبائی ڈی جی پی آر رجسٹریشن نہیں ہوتی ہے ان شرائط کی وجہ سے ہزاروں صحافی ہیلتھ انشورنس سے محروم رہ جائیں گے جس کی وجہ سے ان ہزاروں صحافیوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔۔کے یو جے دستور گروپ نے وفاقی حکومت اور مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس اسکیم پر نظر ثانی کریں اور پی آئی ڈی پریس ایکریڈیشن کارڈ اور صوبائی ڈی جی پی آر رجسٹریشن کی شرائط فی الفور ختم کرے بصورت دیگر ملک بھر کے ہزاروں صحافی وفاقی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کی اس اسکیم سے محروم رہ جائیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں