azadi sahaafat ka aalmi din

ہیلتھ کارڈ تمام میڈیاورکرز کو جاری کرنے کا مطالبہ۔۔

وفاقی حکومت کاصحافیوں کیلئے اچھالیکن ادھورااقدام۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈکےاجراء کاخیرمقدم کرتی ہے۔کےیوجے مطالبہ کرتی ہےکہ اس ہیلتھ کارڈکوتمام میڈیاورکرزکیلئے جاری کیاجائے۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نےوفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈجاری کرنےکےاقدام کاخیرمقدم کیا۔کےیوجےسمجھتی ہے کہ یہ ایک بہت اچھالیکن ادھورا اقدام ہےلہذا کےیوجےوفاقی حکومت اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے مطالبہ کرتی ہےکہ اس اقدام کوتمام میڈیاورکرزکیلئے جاری کیا جائے۔صدرکےیوجےفہیم صدیقی کاکہناہےکہ اگرحکومت اچھا کام کررہی ہےتواس کافائدہ تمام میڈیاورکرزکوہوناچاہیئے ناکہ صرف پریس کلب کےممبران ہی اس ہیلتھ کارڈسے مستفید ہوں۔ ان کاکہناتھاکہ تمام میڈیاورکرزپریس کلبز کےممبرہیں نہ سب کو ایکریڈیشن کارڈزجاری ہوتےہیں۔جنرل سیکرٹری کےیوجےلیاقت علی راناکاکہناتھاکہ ہیلتھ کارڈ کیلئے جوشرائط رکھی گئی ہیں وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔جوصحافی بیرون ملک سفرکرسکتےہیں یاجن کے تنخواہ کےعلاوہ بھی آمدن کےذرائع ہیں انھیں ہیلتھ کارڈکی ضرورت نہیں یہ کارڈ ان صحافیوں اور میڈیاورکرزکی ضرورت ہےجن کااوڑنابچھونا صحافت سےوابستہ ہے۔لہذاکراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ وفاقی حکومت سےمطالبہ کرتی ہےکہ ہیلتھ کارڈتمام میڈیاورکرزکوجاری کئے جائیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں