کراچی کے علاقے سائٹ ایریا تھانے کے حدود میں اے آروائی ہیڈآفس کے باہر لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا جس میں سب سے زیادہ اے آر وائی نیوزمیڈیا گروپ کے ملازمین متاثر ہورہے ہیں۔۔ گزشتہ روز بھی اے آر وائی ہیڈآفس کے باہر چھ ڈاکوؤں نے نہایت اطمینان سے ناکہ لگا کر لوٹ مار کی۔۔اور اے آروائی نیوزکی وین میں سوار خواتین صحافیوں کو موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیا۔۔ ڈاکو ؤں نے ساری کارروائی نہایت اطمینان سے کی۔۔ اور جاتے ہوئے وین کی چابی بھی لے گئے۔۔ اے آروائی نیوزکے رپورٹر فیض اللہ کے مطابق سائٹ ایریا میں پہلے بھی متعدد بار اے آر وائی ملازمین اور عام شہریوں کو لوٹا جاچکا ہے۔۔
Facebook Comments