ہم نیوز کے ہیڈ آف انویسٹی گیشن مستعفی۔۔

ہم نیوز سے کام کرنے والے ایک ایک کرکے ساتھ چھوڑ رہے ہیں، سی ای او درید قریشی اور سلطانہ آپا تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے بھی کام کرنے والے ہیروں کو گنوارہے ہیں۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آج ہم نیوز کے ہیڈ آف انویسٹی گیشن مجاہد حسین اوراہم رپورٹر فخر کاکاخیل نے بھی استعفا دے دیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ہم نیوز کا ایک اہم ڈپارٹمنٹ ہم انویسٹی گیٹس کے نام سے لانچنگ کے وقت قائم کیاگیا تھا جس کے ہیڈ سینئر صحافی مجاہد حسین کو بنایاگیا تھا۔۔پپو کے مطابق اس ٹیم کی کارکردگی کا یہ عالم تھا کہ اس نے بتیس ایپی سوڈز بنائی جو کہ ہراتوار کی دوپہر چار بجے ری پیٹ میں دکھائی جارہی ہے اور ری پیٹ میں بھی ریٹنگ مارجاتی ہے۔اس کی ایک ایپی سوڈ کو وزیراعظم عمران خان نے اتنا پسند کیا کہ اسے اپنے پیج پر شیئر بھی کیا۔ جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر بڑے نام والے اینکر زیرو ریٹنگ پر ہیں اور پبلسٹی کے باوجود کچھ نہیں کرپارہے۔۔پپو کے مطابق مالک صاحب نے اس پورے ڈیپارٹ کو ڈمپ کردیا تھا اور ان سے کوئی کام نہیں لیاجارہا تھا چنانچہ ان دونوں نے بغیر کام کئے تنخواہ لینے کے ریزائن کرنے کر ترجیح دی۔۔پپو نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اسائنمنٹ ایڈیٹر کو بھی نکال دیا گیا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں