social media qawaneen mazeed sakht mutnazeh peca act qomi assembly se manzoor

ہزاروں سوشل میڈیا انفلوائنسرز کی تنخواہیں روکنے کا حکم۔۔

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پارٹی اورپارٹی کے اہم رہنماؤں کی پبلسٹی کےلئے بھرتی کئے جانےوالے ہزاروں سوشل میڈیا’’ انفلوانسرزکی تنخواہوں اور مراعات سمیت انہیں ہرقسم کی ادائیگیوں کے اخراجات روک دئیے ہیں اور کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی توڑنے اور صوبے میں نگران حکومت قائم ہونے کے بعد یہ پراجیکٹ شفا انتخا بات پراثراندار ہوسکتاہے،حکومت کو قانون اور رولز اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ اس قسم کے منصوبوں کو چلائے ، اس سلسلے صوبائی محکمہ اطلاعات و پبلک ریلیشن کی جانب سے محکمہ خزانہ کومراسلہ جاری کردیا گیاہے، اے ڈی پی سکیم کے تحت سابق حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے اور ان کا فیڈ بیک حاصل کرنے کےلئے میڈیا کی شراکت داری پرمشتمل جو پلیٹ فارم قائم کیاگیاتھا اس کی تمام ادائیگیاں اور دیگر مراعات و اخراجات کی ادائیگیاں فوری طورپر روک دی جائیں،مراسلے میں کہا گیاہےکہ صوبائی اسمبلی توڑنے اور صوبے میں نگران حکومت قائم ہونے کے بعد ان کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبے میں صاف ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کرائے ،ایسے میں مذکورہ پراجیکٹ اپنی اہمیت کھوچکا ہے جبکہ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے بھی نئے منصوبوں اور نئی تقرریوں پر بھی پابندی عائد کی ہے ،اسی طرح صوبائی حکومت کو قانون اور رولز اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ اس قسم کے منصوبوں کو چلائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں