وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سینیٹر محمد طلحٰہ محمود نے ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ نو منتخب ایاوسی ایشن سے حلف لینے کے بعد وزیر مذہبی امور سنیثر محمد طلحٰہ محمود نے پاکستان بھر کے صحافیوں کی تعریف کی اور اپنے حلقے میں صحافیوں کے یکساں احترام پر زور دیا اور کہا کہ ملک اور قوم کی بہتری کے لیے میڈیا کے ساتھ حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔، ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین تیمور جدون نے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ صحافت کے لیے تنظیم کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی اور پریس کلب کی جانب سے مشترکہ مقاصد کے لیے ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔
Facebook Comments