hazara culture day par hazara community ko mubarkbaad

ہزارہ کلچر ڈے پر ہزارہ کمیونٹی کو مبارکباد۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد نائب صدور محمد ناصرشریف راہب گاہو ، جنرل سیکریٹری لبنی جرار نقوی ، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہ ہاشمی ، روبینہ یاسمین خازن یاسر محمود و مجلس عاملہ کے اراکین نے ہزارہ کلچر ڈے پر ہزارہ کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے  اپنے پیغام میں   کہا کہ ہے تاریخ ، زبان اور ثقافت انسانی تمدن کا حصہ ہوتے ہیں جن کی حفاظت متمدن اور مہذب قوموں اور معاشروں کی ذمہ داری بنتی ہے،جو لوگ اپنی زبان سے محبت کرتے ہیں وہ انسانی تمدن کے کسی حصے کا تحفظ کر رہے ہوتے ہیں اور جو اپنے کلچر کو پروان چڑھاتے ہیں وہ دراصل انسانی تہذیب ہی کے ایک چھوٹے حصے کو محفوظ رکھنے کا فریضہ انجام دے رہے ہوتے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں