ہاکس بے صحافی کالونی کی کمیٹی برائے انتظامی امور تشکیل کا اعلان۔۔

صدر و سیکریٹری کراچی پریس کلب کی سرپرستی میں ہاکس بے صحافی کالونی کی کمیٹی برائے انتظامی امور تشکیل دیدی گئی ، جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی سے سیکورٹی سے متعلق اہم میٹنگ ہوگی، صحافی کالونی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کراچی پریس کلب کے نیو بورڈ روم میں صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کی صدارت میں ایل ڈی اے الاٹیز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد سہیل افضل خان نے اجلاس میں شریک خازن کراچی پریس کلب عمران ایوب ، جوائنٹ سیکریریٹری محمد منصف، فدا عباسی،  احمد حسن ، سرفراز سیال ،  شاہد اقبال ، رانا عقیل ، نظام صدیقی، غلام مصطفیٰ، گل نسرین و دیگر کو خوش آمدید کہا اور گزشتہ دنوں سینئر صحافی نظام صدیقی کے گھر پر ڈکیتی واقعہ کی ایک بار پھر مذمت کی اور آئندہ کے لئے شرکاء سے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔ شرکاء کی تجاویز سن کر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی اور سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد سہیل افضل خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں شاہد اقبال، فدا عباسی، عادل ظفر، رضوان خان، عقیل رانا، غلام مصطفیٰ ممبر ہوں گے۔ صدر فاضل جمیلی نے اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ساوتھ کو کال کر کے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد ایس ایس پی کیماڑی نے بھی صدر فاضل جمیلی کو کال کی اور باہمی مشورے سے کل یعنی جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی کے ساتھ صحافی کالونی ہاکس بے میں سیکیورٹی معاملات پر اہم میٹنگ ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاکس بے صحافی ہاوسنگ کالونی میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سربراہ سے جلد از جلد ملاقات کر کے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ گیس کی سپلائی پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل ڈی اے حکام سے جلد میٹنگ کر کے جنگل کٹنگ کروائی جائے گی تاکہ سیکیورٹی خدشات پر قابو پانے میں آسانی مل سکے۔ اجلاس میں شرکاء نے احساس پیش کیا کہ پولیس چوکی کی پچھلے سال تعمیر ہونا شروع ہوئی تھی جو کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر تعطل کا شکار ہے جس پر اجلاس نے سخٹ تشویش کا اظہار بھی کیا اور صدر و سیکریٹری نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ڈکیت بے لگام ہو گئے اور صحافیوں کے گھروں میں دن دیہاڑے پھلانگ کر صفایا کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں