qawabeeb ban jaen to X par pabandi uthalenge

ہتک عزت قانون پر عدالت کا فیصلہ فریقین قبول کریں، عظمیٰ بخاری۔۔

پنجاب کی  وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں جاری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تین روزہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی عقل اور سوچ کے مطابق ڈیفیمیشن بل بنایا ہے جو کہ لاء کورٹ میں چیلنج ہو چکا ہے‘ڈیفیمیشن بل پر کورٹ جو بھی فیصلہ کریگی دونوں فریقین کو قبول کرنا ہو گا۔ گوجرانوالہ میں کل ہونیوالے واقعہ کا مجھے ٹی وی سے علم ہوا جس کے بعد میں نے آئی جی پنجاب سے فوری طور پر رابطہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی واقعے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا‘کل کے نا خوشگوار واقعہ پر میں آپ سے شرمندگی کا اظہار کرتی ہوں۔ ملک کے حالات بہت خراب اور کشیدہ ہیں، میں صحافی برادری کے حقوق کی آواز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی کسی ملک میں وزیر اعظم کے قد پر بات کرنے پر صحافی کو جرمانہ ہوا‘جس طرح یہ ملک چل رہا ہے ایسے ملک نہیں چلتے،پوری دنیا میں اظہار رائے کا ایک طریقہ کار موجود ہے‘ ہم پیکا کے خلاف پہلے بھی تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں