hatak izzat qanoon ki tashreeh zarori hai

ہتک عزت قانون کی تشریح ضروری ہے، لاہور ہائیکورٹ۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ہتک عزت قانون کے خلاف چار درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔جسٹس امجد رفیق نے اپوزیشن لیڈر، رانا عظیم اور لاہور پریس کلب کے صدر سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، ہتک عزت ایکٹ 2024ء کیخلاف درخواستوں پر چار صفحات پر مشتمل عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا درخواستوں میں اہم نوعیت کے قانونی نکات اٹھائے ہیں جن کی تشریح کی ضرورت ہے، عدالت نے درخواستوں پر 4 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کیلئے طلب کر لیا۔درخواستوں میں ہتک عزت کے نئے قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں