mubashir luqman ke cricketers par match fixing ke sangeen ilzamat

ہتک عزت کیس، مبشر لقمان کو سزا، ضمانت کرالی۔۔

وفاقی دارالحکومت کی   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو دو سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔  مسلم لیگ ن کے رہنما  دانیال عزیز کے والد مرحوم انور عزیز نے مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا  جس میں آج دو سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت بھی منظور کرلی ہے۔مبشر لقمان نے 2016  میں   انور عزیز پر اپنے پروگرام کھرا سچ میں ذاتی نوعیت کے الزامات لگائے تھے جس کی بنا پر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں