61 sahafion ko FIA ke notices ghair qanooni hein AINI bench ke remarks

ہتک عزت کیس، 4 صحافیوں پر عدالت کا جرمانہ۔۔

عدالت عظمیٰ نے ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں ملوث ایبٹ آباد کے چار علاقائی نامہ نگاروں کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم جاری کردیا ہے،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے ایبٹ آباد کے سرکاری کالج کے پرنسپل کے خلاف اخبارات میں خبر لگانے پر چار صحافیوں کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ کی سماعت کر تے ہوئے مقامی اخبارات کے 4 نامہ نگاروں کو 5 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم جار ی کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ رقم جمع نہ کرانے کی صورت میں ملزمان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی، چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے جمعہ کے روز کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معاشرے میں چند افراد ہیں جن کا بلند مقام ہے، ان میں اساتذہ کرام سرفہرست ہیں،صحافی عدالت کیلئے قابل احترام ہیں اور آزادی رائے ان کا حق ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں