سینیٹر شبلی فراز کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے، ہتک عزت بل کے ذریعے صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، موجودہ حکومت کی جمہوری نہیں ڈکٹیٹروں والی سوچ ہے، ہتک عزت بل میں پیپلزپارٹی نے سہولت کاری کی۔شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے سمجھتے ہیں شاید لوگ گھاس کھاتے ہیں، پیپلزپارٹی شریک جرم ہے، پیپلزپارٹی کے بغیر ہتک عزت بل منظور نہیں ہوسکتا تھا، اسلام آباد کی تین سیٹوں پر دھاندلی کرکےنتائج تبدیل کئے گئے، ٹریبونلز کے ججز کو بھونڈے طریقے سے تبدیل کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم47 کی پیداوار کی منشا پر تینوں ٹریبونلز کے ججز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا رول قابل مذمت ہے، الیکشن کمیشن فریق نہ بنےانصاف فراہم کرے۔
Facebook Comments