punjab assembly mein naye media hall ki tameer shuruh

ہتک عزت بل قانون بنادیاگیا۔۔

  پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت بل قانون بنا دیا گیا،  پنجاب کے قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے صوبائی اسمبلی میں سے منظور ہونے والے ہتک عزت بل پر دستخط کردیے، بل گزٹ نوٹی فکیشن کے بعد نافذ العمل ہوگا۔قبل ازیں  پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد ہتک عزت بل کئی روز تک گورنر پنجاب کے دستخط کا منتظر رہا کیونکہ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے بل پر دستخط کرنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کو واپس بھیج دیا۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے بل کو قانون کا درجہ دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی صحافیوں کے ساتھ دھوکا کیا، پیپلز پارٹی اوپر اوپر سے صحافیوں کے ساتھ تھی لیکن اندر سے حکومت کے ساتھ ملی ہوئی تھی اور گورنر کو چھٹی پر بھیج کر بل منظور کروا لیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں