پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت قانون 2024کو مسترد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے. اپنے بیان میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حاجی محمد نواز رضا اور سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ کا کہنا تھاکہ ہم سچ کہنے ، سچ دکھانے اور سچ چھاپنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن صحافیوں کی آنکھیں اور زبانیں بند کرنے کے لئے پنجاب حکومت آمرانہ ڈگر پر چل پڑی ہے ۔ ہتک عزت قانون 2024کی برق رفتاری سے منظوری کرانے اور لاگو کرنے کی کوشش پنجاب حکومت کو مہنگی پڑے گی اس سے قبل بھرپور آمرانہ ادوار میں بھی آزادی صحافت پر ایسا شب خون مارنے کی کئی مرتبہ کوشش کی گئی تھی جو صحافیوں نے اپنے اتحاد سے ناکام بنائی تھی ۔رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ صحافت اور صحافیوں کا گلہ دبانے کے بجائے حکومت گورننس پر توجہ دے ، صحافی برادری ایسے کسی قانون کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی اور ماضی کی روایات کے مطابق اس بل کو ردی کی ٹوکری میں پھینکے گی مجوزہ ہتک عزت کا بل آزادی صحافت پر سنگین حملہ اور صحافیوں کو پابند سلاسل کرنے کو کوشش ہے صحافی ایسے کسی کالے قانون کو قبول نہیں کریں گے جو آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہو حکومت مجوزہ بل میں صحافیوں کے تحفظات کو ختم کرے ۔
ہتک عزت بل مسترد، پی ایف یوجے، کے یوجے دستور۔۔
Facebook Comments