امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرتی ہیں۔منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عام آدمی پر بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت کے پاس کوئی دلیل نہیں، حکومت چاہتی ہے طاقت کے ذریعے لوگوں کو کنٹرول کیا جائے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب تو امریکا میں بھی لوگوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، حکومت ہتک عزت قانون کو واپس لے اور پیکا قانون کو ختم ہونا چاہئے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا صحافتی تنظیموں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی جو خوش آئند ہے، حکومت نے بل کو واپس نہ لیا تو یہ بڑی غلطی ہو گی، غلطی کی اصلاح ہو سکتی ہے لیکن ایسا قانون قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی رائے سے نہیں آئی بلکہ مسلط کی گئی، حکومت کا ہتک عزت قانون قابل قبول نہیں، اگر آپ ہمیں روکیں گے تو پھر پورا پاکستان بولے گا۔