صحافتی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت بل اور وفاقی حکومت کی مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی پر اظہار تشویش کیا ہے، ایکشن کمیٹی پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل موجودہ شکل میں کالا قانون لگتاہے۔اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یوجے اور ایمنڈ کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے بل کی منظوری موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی پربھی صحافتی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ میڈیا تنظیمیں ہتک عزت قوانین کی مضبوطی یا ڈیجیٹل میڈیا کی ریگولیشن کےخلاف نہیں، پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل موجودہ شکل میں کالا قانون لگتاہے ، ہتک عزت کےمجوزہ بل پرتمام فریقین سے مشاورت کی جائے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سازی انفرادی حقوق کے تحفظ اور آزادی اظہار میں توازن رکھ کر کی جانی چاہیے، مجوزہ بل کے اثرات کا جائزہ لئے جانےتک ہتک عزت کے قانون کی منظوری مؤخرکی جائے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت کے ساتھ تعمیری طور پر رابطے میں رہنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈیجیٹل میڈیا کے لئے ہتک عزت کی قانون سازی اور ضابطہ اگر نافذ ہو تو منصفانہ اور جمہوری اصولوں کے مطابق ہو۔
ہتک عزت بل کالا قانون ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی۔۔
Facebook Comments