ہتک عزت بل پر پنجاب حکومت مذاکرات کے لئے آمادہ ہو گئی۔۔لاہور پریس کلب کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مجوزہ ہتک عزت بل 2024 کے لیے پنجاب حکومت نے مثبت طرز عمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے لاہور پریس کلب پہلے ہی اس موقف کا حامی تھا کہ اس معاملے کا مل بیٹھ کر حل نکالا جائے اور حکومت ہتک عزت بل 2024 کو زبردستی نافذ کرنے کی کوشش نہ کرے مذاکرات کے لیے پنجاب حکومت نے پیر دوپہر 12 بجے پنجاب اسمبلی میں صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں کو مدعو کیا ہے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد نصاری نے کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان مذاکرات میں اس مسئلے کا کوئی بہتر اور پائیدار حل سامنے آئے گاکیونکہ لاہورپریس کلب اور تمام صحافتی تنظیمیں کسی طور بھی فیک نیوز پھیلانے کے حق میں نہیں ہے تا ہم ہتک عزت بل 2024 پر ہمارے اعتراضات پر حکومت بہتر انداز میں دور کرے تو مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے اسی تناظر میں لاہور پریس کلب صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں کے مشاورتی اجلاس میں پیر دوپہر 2 بجے احتجاج کرنے کی جو کال دی گئی تھی اسے مزاکرات کی پیش رفت سے مشروط کرتے ہوئے موخر کیا جاتا ہے اور امید کرتے ہیں کہ مذاکرات میں بہتر حل تلاش کر لیا جائے گا۔
ہتک عزت بل، حکومت مذاکرات کیلئے تیار۔۔
Facebook Comments