neo news mein drivers or reporters aik barabar

ہتک آمیز تبصرہ، پیمرا نے دو لاکھ جرمانہ کردیا۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے کرکٹر عبدالرزاق کی طرف سے خاتون کرکٹر ندا ڈار کے متعلق مبینہ ہتک آمیز تبصرہ نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل ’نیو نیوز‘ کو دو لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔عبدالرزاق اور ندا ڈار نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’جی سرکار‘ میں شریک ہوئے تھے جس میں میزبان نعمان اعجاز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا تھا کہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی لڑکیاں، لڑکیاں کم اور مرد زیادہ لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”چند خواتین کھلاڑی جو مرد کھلاڑیوں کے برابر یا ان سے بہتر ہونے کی کوشش کرتی ہیں وہ شادی کا خیال ترک کر دیتی ہیں۔عبدالرزاق نے اس جملے کے ساتھ ہی اپنے پاس بیٹھی ندا ڈار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر آپ ان سے ہاتھ ملائیں تو آپ محسوس بھی نہیں کریں گے کہ یہ ایک لڑکی ہیں۔ عبدالرزاق کی طرف سے بعد ازاں اس معاملے پر معذرت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ انہوں نے یہ باتیں ازراہ مذاق کہی تھیں تاہم اس سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی وہ ان سے معذرت خواہ ہیں۔ پیمرا کی طرف سے نجی ٹی وی کو دو لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ اس واقعے پر معافی مانگنے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں