samaa ke workers ko bara jhatka

حسن نثار نے سماٹی وی جوائن کرلیا۔۔

معروف صحافی ، تجزیہ کار اور کالم نگار حسن نثار نے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ کر سما ٹی وی جوائن کرلیا۔۔ پپو کے مطابق حسن نثار کو نئے مالک کی فرمائش پر لایا گیا ہے اور ان کے لئے خاص طور پر جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ طرز کا پروگرام کی کاپی بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پپو کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ حسن نثار اب سما ٹی وی سے اپنا پروگرام ’’میرے مطابق‘‘ بھی کریں گے۔۔۔ پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ سما ٹی وی سے سات سال سے زائد عرصے سے چلنے والا پروگرام عوام کی آواز کو بھی اچانک بند کردیاگیا اور پروگرام کی اینکر اور دیگر ٹیم کو اپریل تک کا ٹائم دیا ہے جس کے بعد پوری ٹیم کو فارغ کردیاجائے گا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سما ٹی وی سے اب ایسے لوگوں کو باہر کیا جارہا ہے جو پی ٹی آئی یا خان کے سپورٹر نہیں۔۔ پروگرام کی اینکر فرح اقرار نے پپو کو بتایا ہے کہ وہ ان دنوں اپنے والد کی شدید علالت کی وجہ سے پریشان ہیں، فرح اقرار کی ایک بڑے ٹی وی چینل سے بات چیت تقریبا  فائنل ہوچکی ہے جلد ہی وہ نئے چینل پر کسی اور پروگرام کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں