میرا نے دعویٗ کیا ہے کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے گئیں تب ان کی خوبصورتی اور حسن کا موازنہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے کیا گیا۔میرا نے حال ہی میں ’ڈسکور پاکستان‘ کو مختصر انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں کبھی کسی کرکٹر میں کوئی دلچسپی رہی نہ انہوں نے کبھی کسی سے پیار کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی کسی سے پیار نہیں ہوا اور کرکٹرز سے میں تو ان کی کوئی دلچسپی ہی نہیں تھی۔جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے شادی کے لیے دلہا تلاش کرلیا ہے یا ابھی بھی تلاش جاری ہے تو انہوں نے مبہم جواب دیا اور کہا کہ ’کچھ کچھ ہے‘۔میرا نے دلہا تلاش کرنے کے جواب میں کہا کہ یہ سرپرائز ہے، کچھ کچھ ہے اور کچھ کچھ ہوتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ جب ماضی میں وہ بھارت کام کرنے گئیں تو ان کے حسن کی تعریفیں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت میں ان کی خوبصورتی کا موازنہ بولی وڈ اداکاراؤں ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ سے کیا گیا۔میرا کی جانب سے اپنی خوبصورتی کا موازنہ بھارتی اداکاراؤں سے کیے جانے کی پر بات پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کی بات سن کر ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ نے خود کشی کرلی ہوگی۔