کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے سابق صدر، سینئر صحافی سید حسن عباس کی اہلیہ کا سوئم جمعہ 15 اپریل کو بعد نماز جمعہ عائشہ مسجد، کریم ریذیڈنسی، بلاک 13-E، گلشن اقبال میں ہوگا، جب کہ خواتین کے لیے قرآن خوانی کا انتظام حسن عباس کی رہائش فلیٹ نمبرC-201 ، کریم ریذیڈنسی میں کیا گیا ہے۔مرحومہ مختصر علالت کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئی تھیں، ان کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز ظہر مسجد الغزالی میں ادا کی گئی ، بعد ازاں انہیں پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ اور تدفین میں معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی،نائب صدرسعید جان بلوچ، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، نائب صدر ناصر شریف، خازن یاسر محمود، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، پاکستان ایسوسی آف پریس فوٹوگرافرز (پیپ) کے صدر محمد جمیل، جنرل سیکریٹری عباس مہدی، جنگ ایمپلائز یونین کے سیکریٹری شکیل یامین کانگا، سینئر صحافیوںامین یوسف،سید فیصل حسین، عمران احمد، عامر فاروق، اصغر عمر، احتشام الحق مفتی، واجد رضا اصفہانی، عامر لطیف، سعید سربازی، سلیم خان،حامد حسین،اصغر عظیم، نصیر احمد، منور خان، خلیل ناصر، محمد عظیم،فرحان سومرو اور یاسین جبل پوری سمیت متعدد صحافیوں اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جب کہ پی ایف یو جے کی نائب صدر شہر بانو، ایف ای سی کے رکن شاہد غزالی اور کے یو جے کی نائب صدر لبنیٰ جرار نے گھر جاکر حسن عباس سے تعزیت کا اظہار کیا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)