pabandi se mutaliq pemra ka qanoon talb

ہراسمنٹ کیس، ڈی جی پیمرا معطل۔۔۔

وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت خواتین کشمالہ طارق نے پیمرا کے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل کو معطل کر دیا ہے سرکاری نوٹفکیشن کے مطابق ان پر ادارے کی ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ہے خاتون نے وفاقی محتسب انسداد ہراسیت کے نام شکایت میں لکھا تھا کہ انہیں ایک اعلیٰ افسرہراساں کررہے ہیں اور ان کیلئے ادارے میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے وفاقی محتسب برائے خواتین کشمالہ طارق نے ابتدائی انکوائری کے بعد ڈی جی پیمرا کو معطل کر دیا ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ جب تک تفصیلی انکوائری مکمل نہیں ہوتی مذکورہ افسر معطل رہے گا،ان کے پاس پیمرا کےہیومین ریسورس اور ایڈمن کا چارج تھا ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں