Haroon Rasheed Alcohol

کالم نگارہارون رشید پر ناقص شراب پینے کاالزام۔۔

سینئر تجزیہ نگار اور وزیراعظم کے قریبی سمجھے جانیوالے ہارون رشید مختلف اوقات میں تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر لب کشائی کرتے ہیں اور اس وجہ سے بسا اوقات انہیں پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے اور اب تازہ لفظی حملہ سینئر رہنما نعیم الحق کی طرف سے کیاگیا۔نعیم الحق نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”ناقص کوالٹی کی شراب جوہارون رشید روزانہ پیتے ہیں، لگتاہے کہ اس نے ان کے دماغی خلیوں کو متاثر کردیا ہے ، اس کے ڈائمینشیا کو بے نقاب کرنے کے اگلے ہی روز اس نے دوبارہ ٹی وی پر بیٹھ کر مجھ پرلفظی حملہ کیا، کیا آپ ہارون دودھ کو تبدیل کرسکتے ہیں؟‘اس ٹوئیٹ پر مختلف سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے اور اپنے جذبات کا کھل کر اظہا رکیا، کئی لوگوں نے نعیم الحق کو آڑے ہاتھوں لیا تو کسی نے ان کی تعریف کی ۔ ڈاکٹرفرحان ورک نے لکھا ” سر، آپ حقیقی لیجنڈ ہیں، وہ ایک حقیقی لیجنڈ کی قدرومنزلت سے ناواقف ہیں“۔تاہم بعدازاں نعیم الحق نے ہارون رشید کیخلاف یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی اور لکھا کہ ”میں نے ہارون رشید کیخلاف اپنی ٹوئیٹ واپس لے لی ہے کیونکہ میرے خیال میں اپنے خلاف تنقید پر میں نے اوور ری ایکٹ کیا ہے ، لیکن مجھے امید ہے کہ ہارون کو میرا مسیج مل گیا ہوگا اور مجھ پر اوروزیراعظم عمران خان سمیت میرے ساتھیوں پر ذاتی حملوں سے گریز کریں گے “۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں