umar sharif ki sahabzadi hira ka chehellum saadgi se hoga

عمرشریف کی بیٹی کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ،مقدمہ درج۔۔

ایف آئی اے نے عمر شریف کی بیٹی حنا شریف کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو اداکار عمر شریف کے اہلخانہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کی صاحبزادی حنا شریف کا ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے ڈاکٹرز نے لاکھوں روپے بٹورے اور آزاد کشمیر میں ان کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا جس کے بعد ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی نگرانی میں ٹیم نے کام شروع کر دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق معروف اداکار عمر شریف کی بیٹی حنا شریف غیر قانونی گردے کی ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی تھیں جس کے بعد ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جن ڈاکٹرز کے خلاف پہلے کارروائی کی گئی تھی وہی ڈاکٹرز قانون میں سقم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچ نکلے اور دوبارہ اسی گھناؤنے کاروبار میں شامل ہو چکے ہیں۔دریں اثناء حرا عمر کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ فنون لطیفہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ان کی تدفین عمرشریف کے امریکہ سے گزشتہ شب پاکستان پہنچنے کے بعد کی گئی۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ فلمسٹار غلام محی الدین، وارث بیگ، جان ریمبو، کامران لاشاری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔اداکار عمر شریف اکلوتی بیٹی کے انتقال پر غم سے نڈھال تھے ، انہوں نے اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی شوز منسوخ کر دیئے ہیں۔ادھر پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نےحرا شریف سمیت درجنوں غیرقانونی طریقے سےگردہ ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کےلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں