مشہور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا فون ایف آئی اے کے پاس ہے انھوں نے تمام تر تحقیقات کر لی ہیں میری ٹک ٹاک آئ ڈی کی چھان بین کی گئی انہیں کچھ بھی نہیں ملا اس کی نازیبا وڈیو لیک کرنے میں کسی آدمی کا ہاتھ ہے پشاور پریس کلب میں اپنے وکلا اور والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئےانھوں نےکہا کہ حریم شاہ نے جو الزامات میرے خلاف لگائے ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں، محترمہ (حریم شاہ) میڈیا پر الگ چیز بتا رہی ہے اور عدالت میں جو کیس چل رہا ہے وہ الگ ہے حریم شاہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں مستقبل میں بھی نہیں ہو گاسیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں اگر کسی سیاست دان سے ہوتا تو میں کیا میں دو دن جیل میں گزار کز آتی ہاتھوں پہ مہندی جیل میں لگائی ہے اچھے حالات تھے خوش رہے سہولیات کافی تھی استری نہیں تھی جیل میں گرمی بہت زیادہ تھی گیلے کپڑوں میں گھومتی رہتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ فضا (حریم شاہ) نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں کہ میں نے اسکی ویڈیوز وائرل کی ہے، میں نے ٹک ٹاک لائیو دکھایا ہے اس میں ایسا کچھ نہیں ہے، میں ثابت کرونگی کہ اس لائیو میں کچھ نہیں تھا۔صند ل ختک نے کہا وہ میڈیا پروپیگنڈے کر رہی ہےمیں ان الزامات کی وضاحت کرنے آئی ہوں میرٹ پر ضمانت لے کر باہر آئی ہوں میری گرفتاری اس لیے ہوئی تھی کہ تحقیقات نہیں ہوئی تھیں اور اب تحقیقات ہوئی تو میری ضمانت ہو ئی ہےمیں نے درخواست دے رکھی ہے کہ میں نے دھمکیاں ملی ہیں جب ہم دبئی سے آئے تو ھماری دوستی ختم ھو گئی تھی اس کا دبئی میں کوئی ایشو بنا تھا اس کے جو بھی کوئی ایشو بنتا ھے کسی کی ویڈیو لیک کرتی تھی تو میرا نام بھی آتا تھا لیکن میں موجود نہیں ھوتی تھی۔
حریم شاہ سے دوستی ختم ہوچکی ہے، صندل خٹک
Facebook Comments