ٹک ٹاک فیم حریم شا ہ نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک ہاؤسنگ کے نجی ادارے کی اسپانسر شپ سے بے گھر غریب افراد کو بہت سستے پلاٹ مہیا کرائیں گی اس سلسلے میں حکومت سندھ سے تعاون درکار ہے ۔سستے پلاٹوں کی تقسیم کی مہم کا آغاز کراچی سے کیا جائے گا اور ناردرن بائی پاس پر جگہ مختص کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا تین لاکھ روپے کی آسان قسطوں پر بھی پلاٹ فراہم کیے جائیں گے ،ایک لاکھ کی ادائیگی پر قبضہ دے دیا جائیگا تاکہ لوگ اس پر تعمیرات کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سستے گھر فراہم کرنے کا وعدہ اب تک پورا نہیں کرسکے ہیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کو اب شادی کر لینی چاہیے ۔انہوں نے شیخ رشید کو اپنا بھائی قرار دیا۔

Facebook Comments