سندھ ہائیکورٹ نے مسلسل غیرحاضری پرٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حریم شاہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزارکیوں پیش نہیں ہوئیں تو وکیل نے جواب دیا کہ حریم شاہ عمرے کی ادائیگی کے لئے گئی ہوئی ہیں۔حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کے بینک اکاو¿نٹس اورسوشل میڈیا اکاو¿نٹس منجمد کردئیے گئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے مسلسل غیرحاضری پرحریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ حریم شاہ واپس آئیں تو نئی درخواست دائرکرسکتی ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments