ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ’’راز‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ویب سیریز ’’راز‘‘ کا ٹیزر جاری کیاگیا۔ اس ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح وہ ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ ویب سیریز میں سوشل میڈیا کی پاور کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ سوشل میڈیا راتوں رات کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے اور کس طرح ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ ختم کردیتا ہے۔ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ پریشان یا مایوس ہونے کے بجائے الٹا اس صورتحال کو انجوائے کررہی ہیں۔اس ویب سیریز کو اسد علی زیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز میں حریم شاہ کے علاوہ اور کون کون سے اداکار شامل ہیں اور یہ ویب سیریز کب ریلیز کی جائے گی فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔
