سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگر نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔دائر درخواست میں بی بی شہزادی بیگم نے موقف اپنایا ہے کہ بلال شاہ کو 26 اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لے گئے۔ میرے بیٹے کیخلاف کوئی کیس نہیں۔بلال شاہ ایک ہفتہ قبل لندن سے کراچی پہنچے تھے۔ بلال شاہ اپنی والدہ سے ملاقات کے بعد گھر سے نکلے، تو انہیں مین کورنگی روڈ سے اغوا کر لیا گیا۔ڈیفنس تھانے میں درخواست بھجوادی، پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی۔