pta ne blue tick hatwa dia | Hareem Shah

حریم شاہ کے قتل کی افواہیں۔۔

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔حریم شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے تاہم اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ڈرامے کی شُوٹنگ میں مصروف ہوں اور خیریت سے ہوں، میرے قتل سے متعلق زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل خیریت اور عافیت سے ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں شیئر کرنے والے کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کیلئے کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے والوں کو جاہل ہی کہا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں