ٹک ٹاکرحریم شاہ کے شوہربلال شاہ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےتفتیش کی ہے، ذرائع نے بتایا ہےکہ بلال شاہ نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ حریم شاہ کے نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں، بلال شاہ نے بتایا کہ حریم شاہ خود اکاؤنٹ نہیں چلاتی لیکن کوئی ان کی مرضی سےچلا رہا ہے۔یادرہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا جبکہ بلال شاہ کی والدہ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رابطہ کیاتھا اور معاملہ عدالت پہنچ گیا تھا۔گزشتہ روز بلال شاہ کی والدہ شہزادی بیگم نے ان کےگھر پہنچنےکی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ بلال چند روز قبل لاپتا ہوئے تھے لیکن وہ کل رات 12 بجے گھر پہنچ گئے۔اب جیونیوز کے قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ بلال شاہ سے ایف آئی اےکراچی نے تفتیش کی ہے بلال شاہ سے حریم شاہ کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، بلال شاہ کو پانچ دن تک ایک ہی مقام پر رکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ تحقیقاتی ادارے نے بلال شاہ کے فون کا فارنزک بھی کرایا۔