showbiz keliye parhai chordi

حریم شاہ عامر لیاقت کی خالی نشست پر الیکشن لڑیں گی؟؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال سے خالی ہونے والی این اے 245 کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی ہوں گے،انہوں نے  اپنے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمیشن جمع کرائے۔ دوسری جانب تحریک لبیک نے بھی سات فارم جمع کرائے ہیں۔۔ متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کے نام سے بھی ایک کاغذات نامزدگی فارم لیا گیا تاہم اس کے جمع کئے جانے کی مصدقہ اطلاعات نہیں ملی۔۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 25 جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی، 27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 6 جولائی کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جبکہ 7 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 245 کی نشست پر 27 جولائی کو ضمنی انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں