معروف گلوکار علی نور نے گلوگارہ ماہا علی کاظمی کی جانب سے ہراسانی کا الزام لگانے پر انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔قانونی نوٹس میں علی نور نے کہا ہے کہ ماہا علی کاظمی اپنے الزامات کو واپس لے کر تین دن میں معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے اپنی انسٹا سٹوری پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے علی نور پر الزام عائد کیا تھا کہ گلوکار علی نور نے ان کو کوک اسٹوڈیو میں آڈیشن کے دوران ہراساں کیا۔گلوکارہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ” جب وہ کوک سٹوڈیو کے آڈیشن کیلئے گئیں تو علی نور نے ان سے نازیبا سوالات کئے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جبکہ انہیں آڈیشن کیلئے گانے بھی نہیں دیا اور یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ وہ بہتر گلوکارہ نہیں ہیں”۔ان الزمات کی علی نور کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی تھی تاہم اب انہوں نے قانونی نوٹس بھی بھجوادیا ہے۔
ہراسانی کا الزام لگانے پر گلوکارہ کولیگل نوٹس۔۔
Facebook Comments