ایک نیوز نے اکتوبر کی سیلری تیس اکتوبر کو اپنے ملازمین کو دے دی لیکن رکو ذرا، صبر کرو۔۔ یہ سیلری ابھی صرف ساٹھ ہزار تک سیلری والوں کو دی گئی ہے۔۔ باقی جن کی ساٹھ ہزار سے زیادہ سیلری ہے وہ ابھی تک انتظار کی سولی پر لٹک رہے ہیں۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ شعبہ فنانس کے ایک انتہائی ذمہ دار شخص کا کہنا ہے کہ ابھی نہیں معلوم کہ اگلے ہفتے باقی لوگوں کو تنخواہ ملے گی یا نہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اب ان بیچارے ملازمین کو تو کوئی ادھار بھی نہیں دیتا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ المیہ یہ ہے کہ ہیڈ آف نیوز تک عام ورکر کی رسائی ناممکن بنادی گئی ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر فنانس ادارے کے تمام مالی معاملات دیکھتے ہیں، انہیں سمجھنا چاہیئے کہ وہ ایک ایسا ادارہ چلارہے ہیں جہاں پڑھے لکھے صحافیوں کی اکثریت کام کرتی ہے، وہ کوئی فیکٹری یا مل نہیں چلا رہے کہ سب کو ایک لاٹھی سے ہانکنا شروع کردیں۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ایک نیوز میں ایک خاتون اینکر نے بھی استعفا دے دیا ہے۔ مبینہ اطلاعات ہیں کہ وہ چلتا بلیٹن چھوڑ کر چلی گئیں۔۔ یہی نہیں اس خاتون اینکر نے اپنے تحریری استعفے میں چینل کی ایک اہم ترین عہدے پرفائز شخصیت پر ہراسگی کا الزام بھی لگایا۔۔اس خاتون اینکر کے بقول وہ شخصیت رات کو نشے میں دھت ہو کر خواتین اسٹاف کو کالز کرتا ہے ۔۔۔