پی ٹی وی میں ہراسمنٹ کیس کی بازگشت سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی، کچھ خواتین نے ہمت دکھائی اور سوشل میڈیا پر اپنے تلخ تجربات کو بیان کرنا شروع کردیا۔۔ ایک خاتون نے ایکس پر پیغام لکھا کہ یہ 2017 کی بات ہے جب ہم نیوز لانچ ہونا تھا اور اسلام آباد میں نئی ٹیم ہائر کی جا رہی تھی ۔ میں بھی انٹرویو کے لیے گئی ۔ ایچ ار ہیڈ عارف نے انٹرویو لیا اور حیرت کی بات یہ تھی کہ اس کا ہر سوال میری ذاتی زندگی سے متعلق تھا۔ اور اگلے ہی روز اس کی چاے کی آفر بھی واٹس ایپ پر موصول ہوئی اور پھر ملنے کی بار بار آفر۔ میرے لیے یہ تکلیف دہ تھا کیونکہ کسی بھی چینل میں یہ میرا پہلا انٹرویو تھا اور ہم کا انتخاب زیرو ہراسمنٹ کی وجہ سے کیا۔ معاملہ ان کے ہیڈ تک کچھ دوستوں کی مدد سے گیا لیکن حیرت انگیز طور پر عارف وہاں سالوں کام کرتا رہا اور شائد کر بھی رہا ہو۔مجھے پیچھے ہٹنا پڑا بطور خاتون۔۔۔ماضی میں عمران جونیئر ڈاٹ کام پر ہم نیٹ ورک میں ہراسمنٹ کے حوالے سے ہم کچھ شکایات ریکارڈ پر لائے تھے،لیکن حیرت انگیز طور پر میڈیا گروپ کی ایک خاتون سربراہ کے ہوتے ہوئے، خواتین کی ان شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ جس کی وجہ سے اب یہ معاملہ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اگر شکایات پر پہلے ہی کارروائی ہوجاتی توکسی کو آٹھ سال پرانی بات دہرانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔۔
ہم نیوز میں ہراسمنٹ کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل۔۔
Facebook Comments
