jit se do haftay mein report talb

ہراسگی کیس، صحافی درخواستیں واپس لینے کیلئے نئی درخواستیں دیں۔۔

سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق از خود نوٹس پر 30 اگست 2021 ء کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ بدھ کو عدالت عظمی سے جاری تحریری حکم نامے میں اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل ،ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ عدالت عظمی نے تحریری حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری صحافیوں کے مقدمات سے متعلق تفصیلات طلب کر تے ہوئے قرار دیا ہے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے متعلق مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں مزید قرار دیا ہے کہ مذکورہ کیس میں درخواستیں واپس لینے کیلئے درخواست گزار نئی درخواستیں جمع کرائیں۔تحریری حکم نامے میں قرار دیا گیا ہے کہ قائمقام چیف جسٹس کے حکم پر از خود نوٹس کی سماعت کیلئے تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا،تین رکنی بینچ از خود نوٹس کے تحت آزادی صحافت اور بنیادی انسانی حقوق کا جائزہ لے گا،تین رکنی بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن کی مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت 15 کی بجائے 13 ستمبر2021 ء کو ہوگی ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں