سما میں ہراسمنٹ کا کیس سامنے آیا ہے لیکن یہ سما نیوز نہیں بلکہ سما کے ریڈیو چینل ایف ایم 107۔4 میں پیش آیا جہاں روزانہ شام پانچ سے آٹھ بجے تک پیش ہونے والے شو ” لگاؤ ودھ تحریم” کی آر جے خاتون نے استعفا دے دیا اور اپنے ٹوئیٹس میں اس سارے معاملے سے پردہ اٹھایا ہے۔۔اور اپنی انتظامیہ کے کچھ لوگوں پر ہراسمنٹ کا مبینہ الزام عائد کیا ہے۔۔خاتون آر جے سوشل ویب سائیٹس پر لکھتی ہیں کہ جب انہیں اس کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو سوچیں باقی لڑکیوں کیا کچھ برداشت نہیں کرتی ہوں گی، کیا وہ ایسے ہی شکوہ کرسکتی ہوں گی، آواز اٹھاسکتی ہوں گی؟ ہمارے ہاں تو متاثرہ (وکٹم) ہی پستا ہے جب تک وہ مرنہ جائے۔۔خاتون آرجے نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ہراسمنٹ کے واقعہ کے بعد فوری طور پر سی سی ٹی وی ضائع کردی گئی۔مجھے اسٹوڈیو میں ہراس کیا گیا، سب مل گئے، بہت افسوس ہے، ایسا سب کچھ ہونے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔۔ خاتون آر جے نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ صنفی امتیاز اور ہراسمنٹ کا ہونا ثابت کرتا ہے کہ منیجمنٹ ٹھیک ہے نہ مختلف شعبوں کے ہیڈز ان پوسٹوں کے لئے اہل ہیں۔۔ شہادتیں ضائع کی گئیں، الزام تراشیاں یہ سب وقت کا زیاں ہے۔۔اس حوالے سے جب خاتون آرجے سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر رابطے کے باوجود کسی جواب سے گریز کیا۔۔
سما میں ہراسمنٹ کیس، خاتون مستعفی۔۔۔
Facebook Comments