harassment case anchor person ko saza sunadi

ہراسمنٹ کیس، اینکرپرسن کوسزا سنادی گئی۔۔

 ہراسگی کیس میں آواز ٹی وی کے اینکر پرسن کو سزا سنا دی گئی ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ڈپٹی کمشنر کو جائیداد بینک اکاؤنٹ پر کنٹرول جب کہ نادرا کو شناختی کارڈ منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق کی عدالت میں آواز ٹی وی کے اینکرپرسن کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا گیا ،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ اینکرپرسن پر لگائے گئے الزامات ثابت ہوگئے اس لئے انہیں مجرم قراردیاجاتا ہے۔اینکرپرسن کو دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔اینکرپرسن کے خلاف میڈیا اسٹوڈنٹ اورخاتون ٹریولر بلاگر نے ہراسگی کے الزامات لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا جس کی تفصیلی سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا عدالتی حکم نامے کی ایک کاپی آواز ٹی وی کے سی ای او کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق اینکرپرسن  پر جو الزامات لگائے گئے وہ ان کے مرتکب ہوئے ہراسگی ایکٹ 2010 کے سیکشن ٹو ایچ اور زیلی دفعہ فور فور ٹو ای کے تحت 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی یہ رقم متاثرہ خاتون کو 30 دن کے اندر بذریعہ رجسٹرار عدالت ادا کی جائے گی۔جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لینڈ ریوینیو ایکٹ 1967 کی دفعات کےتحت ایکشن لیں منقولہ غیر منقولہ پراپرٹی بشمول بینک اکاؤنٹ سےجرمانے کی رقم وصول کر کے متاثرہ خاتون کو ادا کرائیں۔ مقررہ مدت کے بعد جب تک رقم ادا نہ ہو جائے اس وقت تک نادرا کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اینکرپرسن کا شناختی کارڈ بلاک کر دے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم نامہ بالکل واضح ہے اور عدم تعمیل کی صورت میں توہین فیصلے کی کارروائی عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں