tankhuahein or wjubaat eid se qaabal ada kiye jaeneg

ہراسانی سے کیسے بچاجائے؟خواتین صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا اہتمام۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت خواتین صحافیوں کے لیے “کام کی جگہ پر ہراسانی سے کیسے بچا جائے ” کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ 22 دسمبر کو ہوگی، خواہشمند خواتین صحافی اس تربیتی ورکشاپ میں شرکت کے لیے خود کو رجسٹرڈ کراسکتی ہیں۔ ورکنگ وومن کے قومی دن کے موقع پر ہونے والی یہ ورکشاپ صوبائی محتسب برائے انسداد ہراسیت خواتین کے تعاون سے کی جارہی ہے۔ پاکستان میں 2010 سے “22 دسمبر” ورکنگ وومن کے “کام کرنے کے مقام پر قابل عزت ماحول کے لیے جدوجہد”  کے نام سے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے پاکستان میں اس وقت پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے جو نیوز روم اور فیلڈ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں کراچی یونین آف جرنلسٹس بھی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین صحافیوں کو ان کے اداروں اور فیلڈ میں کام کرنے کے لیے بہترین ماحول ملے اور انہیں اس بات کی تربیت کی جائے کہ وہ ہراسانی سے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتی ہیں ورکشاپ میں شرکت کے لئے خواتین صحافی

 [email protected]    اور[email protected]

پر ای میل کرکے خود کو رجسٹرڈ کراسکتی ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں