har tarah ke script par dramay zaroori hai

ہرطرح کے اسکرپٹ پر ڈرامے ضروری ہیں، حریم فاروق۔۔

اداکارہ حریم فاروق نے پاکستانی ڈراموں کے سکرپٹس پر ناپسندیدگی کااظہار کردیا۔حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح میڈیا ہمارے معاشرے کا عکاس ہے، اسی طرح معاشرہ میڈیا کا عکاس ہے۔ڈراموں کے سکرپٹس سے متعلق ان کا کہنا تھا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں ایک خاص قسم کا مواد نہیں بنانا چاہیے، ڈرامہ سیریل “تیرے بن” ہٹ ہوگیا، اس لیے ہر کوئی اس قسم کے سکرپٹس کا مطالبہ کررہا ہے۔حریم نے کہا کہ “تیرے بن” جیسے سکرپٹ پر ڈرامے بننے چاہئیں لیکن ہمیں ایک ہی فارمولے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے، ہمیں ہر قسم کا کونٹینٹ پروڈیوس کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے کہ ہر طرح کے سکرپٹ پر ڈرامے بننے چاہئیں، میں نے خود ریٹنگ کے لیے بہت سے سکرپٹ کیے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں