koi vpn block nahi karenge

ہر فری لانسر کو وی پی این کی ضرورت نہیں ہوتی، چیئرمین پی ٹی اے۔۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا ہے وی پی این کے استعمال کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی۔چیئرپرسن قائمہ کمیٹی پلوشہ خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نےبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فری لانسرز کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے،وی پی این کی رجسٹریشن کاعمل 2016 سے شروع ہوا تھا۔کوئی وی پی این رجسٹرڈ کرائے تو کاروبار متاثر نہیں ہوگا، وی پی این کی ہر فری لانسر کو بھی ضرورت نہیں، سیکرٹ کام کرنے والے اسے استعمال کرتے ہیں۔اب تک پی ٹی اے نے ہزاروں وی پی اینز کی رجسٹریشن کر لی ہے۔قبل ازیں چیئرپرسن کمیٹی پلوشہ خان نے کہا اگر آپ نے وی پی این کو بند کرنا ہے تو بے شک آکر ان کیمرہ بریفنگ دیں،سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں سیکریٹری داخلہ کو بلائیں۔اس موقع پر سنیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت وی پی این بلاک ایکس کو بند کرنے کیلئے کررہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں