قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر کہا ہے کہ شرفِ انسانی کی حرمت، فرد کی سلامتی، شہری مساوات، آزادی اظہار اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے صحافت کا شعبہ اہم کردار اداکررہا ہے اور ہر دور میں صحافیوں نے حق گوئی کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور حق گوئی کی پاداش میں کئی صحافی جان سے بھی گئے۔ شعبہ صحافت قومی سلامتی کے تحفظ، حقیقی جمہوریت کے فروغ، سسٹم کی قباحتوں کی نشاندہی اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ صحافت کا پلیٹ فارم مظلوم اور دکھی انسانیت کیلئے انصاف کی فراہمی کی ایک امید بھی ہے جب مظلوم پر شنوائی کے سب دروازے بند ہو جاتے ہیں تو ان حالات میں بھی صحافت کا دروازہ کھلا رہتا ہے۔
Facebook Comments