عوامی اینکر عامرلیاقت کی مبینہ طور پر تیسری بیوی ہونے کی دعویدار خاتون اداکارہ ہانیہ خان کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیاگیا۔۔ بلوچ کالونی پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہانیہ خان کو پیش کیا۔۔پولیس نے ہانیہ خان کو ایکسپریس نیوزکے دفتر سے دوران احتجاج گرفتار کیا تھا، عدالت میں سماعت کے دوران ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ اس کی کراچی میں کوئی رہائش نہیں، اسے اس کے شوہر عامر لیاقت کے فلیٹ بھیجا جائے، پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمہ اسلام آباد کی رہائشی ہے اسے دارالامان بھیجا جائے۔۔ عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ احتجاج کرنے پر ہانیہ خان کے خلا ف کوئی مقدمہ نہیں بنتا، عدالت نے ملزمہ کی فوری رہائی کا حکم بھی دے دیا۔۔
Facebook Comments